Thursday, September 10, 2026
 

ویمنز جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

 



ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کے شہر موگی میں جاری ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-19 کی بڑی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹم وائٹ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں منٹ میں پوجا ساہو نے گول کرکے برتری دلائی۔ بھارت نے پہلے ہاف میں 10 گول کیے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 9 گول داغ دیے۔         View this post on Instagram                       پوجا ملک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ روشنی ایند، سانیکا چندرکانت مانے، مدھو سدار اور سپریا نے دو، دو گول کیے۔ پاکستانی ٹیم بھارتی حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکی۔ اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھارت نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتنے کی امید برقرار رکھی ہے۔ بھارتی ویمنز ٹیم 2023 اور 2024 کے ایڈیشنز میں بھی چیمپئن رہ چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل