Thursday, September 10, 2026
 

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 



عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 336روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 378روپے کی سطح پر آگئی ۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 17روپے کی کمی سے 7ہزار 124روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کی کمی سے 6ہزار 107روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل