Loading
برطانوی ادارے بی آئی آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری اور فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بی آئی آئی وفد نے پاکستان کو اہم سرمایہ کاری کی منزل قرار دیتے ہوئے آئندہ برسوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد کے مطابق ایشیا اور افریقا میں آئندہ پانچ سال کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان میں انفرااسٹرکچر اورکلائمیٹ فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ قابلِ تجدید توانائی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ایس ایم ایز اورزرعی شعبے کے لیے فنانسنگ بڑھانے، پرائیویٹ ایکویٹی اور پرائیویٹ کریڈٹ کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سرمایہ کاری کے لیے نئے کیپٹل مارکیٹ آلات متعارف کرانے اور موجودہ رئیل اسٹیٹ اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے امکانات پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل