Thursday, September 10, 2026
 

پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام

 



لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے کی کال کر دی، تاہم خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ وقوعہ سے متعلق پوچھ گچھ کرنے پر پردہ فاش ہوگیا، پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ راوی روڈ پر ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا۔ ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے تمام ڈویژن کی ناکہ بندی کر دی، جس پر زخمی ڈاکو کو فرار کا راستہ نا ملنے پر اس نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی کال کر دی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ زخمی شخص مظلوم شہری نہیں بلکہ ڈاکو ہے۔ زخمی ڈاکو نے بیان دیا کہ دوسرا ساتھی زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس سے بچنے اور علاج معالجے کے لیے ڈکیتی مزاحمت کی کال کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل