Thursday, September 10, 2026
 

نسل پرست جماعت کی جیت پر ٹرمپ کی مبارکباد، جرمن چانسلر نے امریکی صدر سے فون پر بات چیت منسوخ کردی

 



برلن: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ فون پر گفتگو منسوخ کردی۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی علاقائی انتخاب میں کامیابی کا کھلے عام خیرمقدم کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ مرز کے ترجمان نے فون کال منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم واضح کیا کہ یہ فیصلہ مصروفیات یا شیڈول کے ٹکراؤ کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نئی تاریخ بھی ابھی طے نہیں ہوئی۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اے ایف ڈی کی کامیابی کو ’بڑی رات‘ قرار دیتے ہوئے جرمنی کی امیگریشن پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنی ’’MAGA‘‘ مہم کی طرز پر اے ایف ڈی کی حمایت میں ’’MGGA‘‘ کا نعرہ بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب مرز ماضی میں اے ایف ڈی کو جرمنی کی جمہوریت کے لیے خطرہ اور نسل پرستانہ جماعت قرار دیتے رہے ہیں۔ pic.twitter.com/x7BetKv1oQ — Rapid Response 47 (@RapidResponse47) September 8, 2026 بدھ کو جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اے ایف ڈی کی ’ری مائیگریشن‘ پالیسی کو نسل اور رنگ کی بنیاد پر ’نسلی صفائی‘ کے مترادف قرار دیا، تاہم اے ایف ڈی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اے ایف ڈی نے اتوار کو مشرقی جرمنی کی ریاست سیکسنی انہالٹ کے علاقائی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس انتخابی نتیجے کے بعد جرمنی میں امیگریشن، روس سے تعلقات اور اے ایف ڈی کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ پر بحث مزید تیز ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل