Loading
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین خالد محمود طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
75 سالہ خالد محمود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمے داریاں بھی ادا کیں۔
28 دسمبر 1941 کو پنجاب کے شہر جہلم میں پیدا ہونے والے خالد محمود رائٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔ خالد محمود 1964 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ایشین گیمز1966 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل اور میکسیکو اولمپکس 1968 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے۔
اولمپیئن خالد محمود 1970 میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ٹیم کے بھی رکن تھے۔ دریں اتنا پاکستان کے سابق اولمپیئنز نے اولمپین خالد محمود کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی کے میدان میں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل