Loading
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے مسائل فوجی کشیدگی سے حل نہیں ہونگے جبکہ ایران مذاکرات کی بحالی میں تعاون کیلیے تیار ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے مسائل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے حل نہیں ہوں گے۔ یمنی عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد ہوکر باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
ترجمان نے یمن کے معاملے پر طے شدہ روڈ میپ کے تحت فوری طور پر مذاکرات بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل