Saturday, September 12, 2026
 

بنگلادیش میں چینی ساختہ فوجی ٹینک میں دھماکا, 2 اہلکار ہلاک

 



بنگلادیش میں مشق کے دوران چینی ساختہ ٹینک اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ’میڈ اِن چائنا‘ فوجی مصنوعات کے معیار کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ حادثہ 9 ستمبر کو پیش آیا، اور اس میں چینی ساختہ ٹائپ 59 مین جنگی ٹینک کی اپ گریڈ شدہ قسم شامل تھی۔ بنگلادیش کی وزارت دفاع کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فوجی چٹگرام میں فیلڈ فائرنگ رینج میں لائیو فائر ٹریننگ کر رہے تھے کہ ٹینک کے اندر اچانک دھماکہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوا، جسے بعد ازاں ہنگامی علاج کے لیے دارالحکومت ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے وقت ڈرائیور کے کمپارٹمنٹ اور برج سے آگ کے شعلے اور گھنا دھواں نکلا۔ ٹینک کے عملے کے ارکان دھماکے سے ہوا میں اچھل گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل