Loading
وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری ہے جبکہ تاحال 64 ہزار نشستیں دستیاب ہیں اور منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاک حج ایپ‘ اور حج پورٹل سے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہے اور اب تک7 ہزار 600 عازمین حج کی پرائیویٹ اسکیم میں بکنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ رائیویٹ حج اسکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں اور پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ’پاک حج ایپ‘ اور پورٹل سے ممکن ہے، لہٰذا عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل