Saturday, September 12, 2026
 

ملک بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

 



ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع اور آلود رہا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں مطلع صاف تھا وہاں سے بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا اتفاق رائے سے طے پایا کہ آزاد یکم ربیع الثانی بروز پیر 14 ستمبر کو ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل