Saturday, September 12, 2026
 

ملک کے تمام مظلوم اور غریب انتظامی یونٹس کے قیام کیلیے متحد ہوں، مصطفیٰ کمال

 



یم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں انتظامی ریسٹرکچرنگ کی جائے تاکہ اختیارات اور وسائل ملک کے ہر شہری کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ٹاؤن میں انتظامی یونٹس کیلئے عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  صوبوں نے گزشتہ 18 برسوں سے 18ویں ترمیم کے بعد ملنے والے اختیارات اور وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام پاکستانیوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے نتیجتاً آج ملک کے دو صوبوں میں ریاست مخالف جنگ جاری ہے۔ مصطفیٰ کمال نے موجودہ نظامِ حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ نظام گزشتہ 79 برسوں سے ملک میں غدار پیدا کر رہا ہے اور اپنے ہی لوگوں کو اپنی فوج کے خلاف لڑوا رہا ہے، موجودہ نظام کے تحت ملک کو مزید نہیں چلایا جا سکتا اور چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے اور کھلے گٹروں میں گر کر بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، ڈمپروں کی زد میں آکر شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اسپتالوں میں غلط سرنج کے استعمال سے ایڈز پھیل رہا ہے، جبکہ سڑکوں پر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے کوئی سرکاری روزگار موجود نہیں، انہیں شہری کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیا جاتا، اور جب شہر کے کوٹے کی بات آتی ہے تو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بیچ دیا جاتا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے شہر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کی واحد جگہ "فوڈ پانڈا" چھوڑی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے تمام مظلوموں اور غریب عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے متحد، منظم اور متحرک ہونا ہوگا۔ اس موقع پر سینئیر مرکزی رہنماء انیس قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی موجود تھے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل