Saturday, September 12, 2026
 

کراچی؛ فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار کے دوران مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ڈکیت ہلاک

 



کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ساتھی ڈکیت ہلاک، فوڈ رائیڈر اور راہ گیر شہری زخمی ہوگئے۔ ہیڈ محرر شاہراہ فیصل راحیل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش تو رائیڈر نے مزاحمت کی جس پر پیچھے کھڑے ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ہلاک جبکہ فوڈ رائیڈر اور ایک راہ گیر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش اور مضروبین کو جناح اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں اویس فوڈ رائیڈر اور راہ گیر عمران شامل ہیں جبکہ ہلاک ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ہیڈ محرر راحیل نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے پولیس نے 30 بور پستول بر آمد کرلیا ہے اور ملزم کی شناخت کی کو شش کررہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل