Monday, September 14, 2026
 

عظیم سپوت صوبیدار قیصر رحیم شہید کی یاد آج بھی زندہ، تیسری برسی پر خراجِ عقیدت

 



پاکستان کے عظیم سپوت صوبیدار قیصر رحیم شہید کی یاد آج بھی زندہ ہے، جنہیں تیسری برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے۔ 14 ستمبر 2023 کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے صوبیدار قیصر رحیم شہید نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی والدہ کے لیے بیٹے کی وطن کے دفاع میں شہادت باعثِ اطمینان ہے۔ شہید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہرپرفخرہے کہ انہوں نے پاکستان پر اپنی جان قربان کی۔ شہید کی بہن کا کہنا تھا کہ بھائی کا قوم کے لیے قربان ہونے کا شوق بالآخرقومی پرچم میں لپٹ کر پورا ہوا۔ صوبیدار قیصر رحیم شہید کے بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی عظیم شہادت نے معاشرے میں پورے خاندان کی عزت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاک فوج کے اس بہادر جوان نے وطن کی سالمیت کے دفاع میں بے مثال کردارادا کیا۔ صوبیدار قیصر رحیم شہیدوطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل