Loading
دبئی میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزومدار نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔
امول مزومدار کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیا کی چیمپئن ہے تاہم کھلاڑیوں نے بورڈ کے فیصلے پر عمل کیا۔
The turn of events mirrored the men's Asia Cup final last September, which concluded with India refusing to accept the trophy from Naqvi.
At the time, BCCI secretary Devajit Saikia had said the team didn't want to take the trophy from someone who also happened to be "one of the… pic.twitter.com/Jh0pZnaG9S
— Cricinfo (@cricinfo) September 13, 2026
ان سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کو ٹرافی کب ملے گی تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
معمول کے مطابق اے سی سی صدر چیمپئن ٹیم کو ٹرافی پیش کرتے ہیں تاہم اس بار بھارتی ٹیم نے پریزنٹیشن تقریب میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھلاڑیوں کو ٹرافی وصول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیم کو بورڈ کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی تھیں۔
یہ واقعہ 2025 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی مردوں کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسی طرح دسمبر 2025 میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے بھی رنر اپ میڈلز محسن نقوی سے لینے سے گریز کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل