Monday, September 14, 2026
 

فیکٹ چیک: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کیلئے صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب نہیں کیے

 



اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اسے جعلی خبر قرار دیا ہے۔ دعویٰ کیا ہے؟ ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اور متعلقہ ذمہ داریوں کیلئے تین صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے ہیں۔ مبینہ طور پر 12 ستمبر کو جاری کیے گئے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر 10-9/2026-Min-II کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اہلکاروں کو 20 ستمبر 2026 تک اسلام آباد میں تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔ اتنی بڑی تعداد میں اہلکار طلب کرنے کی کوئی مخصوص وجہ نوٹیفکیشن میں نہیں بتائی گئی، تاہم اسے ممکنہ ہائی پروفائل تقریبات، سیاسی اجتماعات اور سیکیورٹی خدشات سے جوڑا گیا۔ حقیقت کیا ہے؟ پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے مذکورہ خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ اس لیے اسلام آباد میں سیکیورٹی کیلئے 23 ہزار 500 اضافی پولیس اہلکار طلب کیے جانے، صوبوں کیلئے مذکورہ تعداد مختص کیے جانے اور 20 ستمبر تک ان کی تعیناتی سے متعلق گردش کرنے والی معلومات کو درست سرکاری اعلان تصور نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل