Loading
یو ایس اوپن فائنل کے دوران شائقین کی توجہ صرف ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے پر نہیں رہی بلکہ ایک دلچسپ کیمرا موومنٹ نے بھی سب کو محظوظ کیا۔
فائنل کے اہم مرحلے کے دوران اسٹیڈیم کی گھڑی پر وقت 0:07 دکھائی دیا تو براڈکاسٹ کیمرہ فوراً حاضرین میں موجود معروف ہالی ووڈ اداکار پیئرس بروسنن کی جانب گھوم گیا۔
پیئرس بروسنن جیمز بانڈ کے کردار ’007‘ کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
کیمرے کی بروقت حرکت نے گھڑی کے 0:07 اور سابق جیمز بانڈ کے درمیان ایسا خوبصورت تعلق پیدا کیا کہ سوشل میڈیا پر اس لمحے کی خوب پذیرائی ہوئی۔
یو ایس اوپن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیمرا آپریٹرز کی مہارت کو سراہا۔
The camera panning from the clock at 0:07 to Pierce Brosnan.
Absolute cinema. pic.twitter.com/GBjDETvKZg
— US Open Tennis (@usopen) September 13, 2026
شائقین نے بھی دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کیمرہ ڈائریکٹر اور آپریٹر کو انعام یا تنخواہ میں اضافے کا مستحق قرار دیا۔
واضح رہے کہ بروسنن نے چار فلموں، ’گولڈن آئی‘، ’ٹومارو نیور ڈائز‘، ’دی ورلڈ از ناٹ اینف‘ اور ’ڈائی این ادر ڈے‘ میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا تھا۔
بانڈ کے بعد بھی ان کا فلمی سفر جاری ہے اور وہ اس وقت متعدد نئے منصوبوں کا حصہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل