Monday, September 14, 2026
 

ایران نے جوہری سربراہ کا ویزا مسترد کرنے پر آسٹریا کے سفارت کار کو طلب کر لیا

 



ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری سربراہ محمد اسلمی کی قیادت میں ایرانی وفد کو ویزا دینے سے انکار پیر کو آسٹریا کے سفارتکار کو طلب کرلیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کے ترجمان اسماعیل باغی نے ایک پریس کانفرنس میں آسٹریا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کو ویزے جاری کرنے سے آسٹریا کی حکومت کا انکار ایک مکمل طور پر غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ محمد اسلمی کو ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جو کہ جمعہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے گزشتہ سال کی کانفرنس میں شرکت کی اور آئی اے ای اے کے رکن ملک ایران کی جانب سے تقریر کی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے آسٹریا کی حکومت سے واضح طور پر اپنے احتجاج کا اظہار کیا اور ان کے چارج ڈی افیئرز کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ وا ازح رہے کہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر، آسٹریا کسی بھی ملک کیلئے سفری پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست کر سکتا ہے تاکہ منظور شدہ اہلکاروں کو اقوام متحدہ میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے قابل بنایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل