Loading
منگھو پیر کے علاقے میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس مددگار 15 منگھو پیر کو ایک 15 سالہ بچی سے جنسی زیادتی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، پولیس بروقت موقع پر پہنچ کر کالر سے ملی جس نے بتایا کہ ایک 30سالہ شخص نے اسکی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے کالر کی نشاندہی پر ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس مددگار 15 کے مطابق ملزم، متاثرہ بچی اور ورثاء کو متعلقہ تھانے لے جاکر تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل