Monday, September 14, 2026
 

رونالڈو کا جوٹا کے نام پر نعرے لگانے والے شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

 



کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران اپنے سابق ساتھی آنجہانی ڈیوگو جوٹا کے نام پر روبن نیوس کو مبینہ طور پر طعنہ دینے والے شائقین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو زندگی بھر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ یہ واقعہ ہفتے کو بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا جہاں شائقین کی جانب سے ’جوٹا‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ نیوس نے ردعمل میں اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی جانب دیکھا۔ ???? ???? This is disgusting in Saudi Arabia!! Al-Taawoun fans were heard chanting “Jota, Jota, Jota” towards Ruben Neves during today’s Saudi Pro League clash with Al-Hilal ! The chants appeared to be aimed at provoking Neves, who was Diogo Jota’s best friend and played… — The Final Whistle (@Rufus_45) September 12, 2026 ڈیوگو جوٹا 3 جولائی 2025 کو اسپین میں ایک کار حادثے میں اپنے بھائی آندرے سلوا سمیت انتقال کر گئے تھے۔ نیوس جوٹا کے قریبی دوست تھے اور ان کی آخری رسومات میں تابوت اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ رونالڈو نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کو ایسے رویے کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ فٹبال نہیں ہے اور اس کی کچھ حدود ہونی چاہئیں۔ الہلال نے سعودی فٹبال فیڈریشن میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے جبکہ التعاون، سعودی پرو لیگ اور سعودی فٹبال فیڈریشن نے بھی نازیبا نعروں کی مذمت کی ہے۔ حکام کے مطابق ذمہ دار افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل