Monday, September 14, 2026
 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

 



مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ بازار حصص میں آج کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران فروخت کا دباؤ جاری رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2077 پوائنٹس کم ہوگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کمی کے بعد 168,434.73 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے، شپنگ میں تعطل اور بین الاقوامی تجارت سے جڑے خدشات کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل