Loading
زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔
کرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سکندر رضا آسٹریلیا کے خلاف زمبابوے کی قیادت کریں گے۔
Zimbabwe blend youth and experience for Australia ODI challenge
Details ????https://t.co/4fuLrKvtX4 pic.twitter.com/2HAB6O8xU7
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) September 13, 2026
زمبابوے کا اسکواڈ: سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے۔
زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل ہرارے میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل