Loading
ویانا: ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔
ایرانی مشن کے مطابق رکن ممالک نے ووٹنگ کے ذریعے ایران کی حمایت کی جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے انتخاب کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال واندی کے مطابق امریکی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔ چند روز قبل امریکا کی مخالفت کے باعث ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی کو آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے سفری استثنا نہیں مل سکا تھا۔
ایران نے اسلامی کو اجلاس میں شرکت سے روکنے کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے اسے اپنے رکن ملک کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ تہران کو آئی اے ای اے کے اجلاسوں میں مکمل اور مؤثر شرکت کا حق حاصل ہے۔
@IAEAorg General Conference elected today #Iran as a member of its General Committee. Despite U.S. efforts to obstruct Iran’s participation in the General Committee, #IAEA Member States made their choice: they voted in favor of Iran. This is a clear reminder that the… pic.twitter.com/z3Dwh1eROE
— Iran Mission UN Vienna (@PMIRAN_Vienna) September 15, 2026
جنرل کمیٹی آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کے انتظامی اور طریقہ کار سے متعلق امور میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایران کی کمیٹی میں شمولیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی سطح پر اس کے جوہری پروگرام اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل