Wednesday, September 16, 2026
 

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، جماعت اسلامی نے حکومتی ریلیف کو مسترد کردیا

 



حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کا چوتھا دور آج ہو گا جبکہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم ریلیف کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دور کچھ دیر میں پنجاب ہاؤس میں ہوگا۔ جماعت اسلامی کی کمیٹی کی قیادت لیاقت بلوچ کریں گے۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل ہوں گے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے جبکہ ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کرنے کی صورت میں 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی 20 لیٹر پیٹرول پر وزیر اعظم کے 100 روپے فی لیٹر ریلیف کو مسترد کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے 31 روز سے دھرنے جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل