Loading
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ معروف بزنس ٹائیکور کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں۔
تاہم اب جمائما نے اپنی شادی کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ لکھی جس کا مطلب ہے کہ اُن کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)
جمائما نے لکھا کہ ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ہم دونوں کے لیے اتنا خاص اور خوشگوار بنایا‘۔
تقریب میں جمائما کے ساتھ اُن کے دونوں بیٹوں قاسم ، عمر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ اہل خانہ بھی شریک تھے۔
جمائمہ نے مغربی روایات کے مطابق بطور دلہن سفید رنگ کا خاص جوڑا زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر آرہی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل