Loading
غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور تقریباً 40 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں مختلف مقامات پر کیے گئے۔
غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں افراد، گاڑیوں اور لوگوں کے گروہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خان یونس کے المواسی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
خانی غزہ کے الزوایدہ کے قریب ایک حملے میں 1 شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز غزہ سٹی کے الشاطی کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنائے جانے سے 12 فلسطینی جاں بحق، تقریباً 40 زخمی اور متعدد لاپتا ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل