Thursday, September 17, 2026
 

وزیراعظم کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کےلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت

 



وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کےلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت دے گئی اور ان کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،  پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔ پہلے REG لکھ کر, سپیس دے کر،  شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔ فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠ پر بھی دستیاب ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل