Thursday, September 17, 2026
 

آئی سی سی  کا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان

 



آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔ سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے اگست کا مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریاں اسکور کیں اور پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے جیت لیا۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل