Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔
شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔
انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹین سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
وہ سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
شاداب خان کی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہیں۔ صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل