Loading
بھارتی اداکارہ اکریتی اگروال اور کرکٹر پرتھوی شا نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
دونوں نے رواں سال 8 مارچ کو منگنی کی تھی تاہم اب اکریتی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اکریتی کے مطابق انہوں نے اور پرتھوی شا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ مستقبل کے اہداف، حالات اور موجودہ ذمہ داریوں میں اختلافات ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام برقرار رہنے کے باوجود دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کے راستے ایک ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
اکریتی نے پرتھوی شا اور اپنے لیے مستقبل میں سکون، خوشی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائیوں اور علیحدگی کی وجوہات سے متعلق مفروضے قائم کرنے سے گریز کرنے کو کہا۔
???? Prithvi Shawarma and Akriti Agarwal have decided to part ways.
Just six months ago, the couple got engaged, but today, Akriti announced their breakup, and both have removed their pictures from social media.
Even two months ago, there were rumours about their breakup, but… pic.twitter.com/32g6lwkwtf
— Indian Cricket Ministry (@Tejashyyyyyy) September 17, 2026
پرتھوی شا کی جانب سے تاحال اکریتی کے بیان پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دونوں نے مارچ میں منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں شا کو اکریتی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل