Friday, September 18, 2026
 

جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

 



انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔ بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر سنگل لے کر 15 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کیرون پولارڈ نے 754 میچز میں 14 ہزار 999 رنز بنا رکھے ہیں۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 537 میچز میں 14 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 463 میچز میں 14 ہزار 562 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 439 میچز میں 14 ہزار 284 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ Jos Buttler becomes the first player to reach 15,000 T20 runs ???? An incredible achievement for England’s greatest ever white-ball player ???? pic.twitter.com/f3baodGi7M — England's Barmy Army ???????????????????????????????? (@TheBarmyArmy) September 17, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل