Friday, September 18, 2026
 

راولپنڈی:  موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل

 



راولپنڈی میں دھمیال کے علاقہ میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لے لیا۔ ترجمان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث کانسٹیبل معطل، محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کسی بھی شہری پر تشدد برداشت نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل