Loading
معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیران کا امریکی ٹور ریپر میکلمور کو لائن اپ سے ہٹائے جانے کے بعد تنازع کا شکار ہو گیا، جبکہ اب ایڈ شیران اور امریکی ارب پتی رابرٹ کرافٹ نے انسانی امداد کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ ڈالر دینے کا عزم کیا ہے۔
تنازع اس وقت شروع ہوا جب میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور اپنی پرفارمنس میں غزہ کی صورتحال کا ذکر کیا۔ بعد ازاں متعدد وینیوز کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد انہیں ٹور سے ہٹا دیا گیا۔
ایڈ شیران نے وضاحت کی کہ میکلمور کو ہٹانے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ ٹور پروموٹر کا تھا۔ تاہم معاملے نے اس وقت مزید شدت اختیار کر لی جب فینیاس، آرون رو، لوکاس گراہم اور بیوگا سمیت باقی تمام سپورٹنگ فنکاروں نے بھی ٹور سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
اسی دوران میکلمور نے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینی امدادی تنظیموں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے رابرٹ کرافٹ کو بھی رقم میچ کرنے کا چیلنج دیا۔
بعد ازاں کرافٹ نے بتایا کہ میکلمور کے چیلنج سے قبل ہی ایڈ شیران نے انسانی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا عزم کرتے ہوئے ان سے بھی اتنی ہی رقم دینے کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
ایڈ شیران اور رابرٹ کرافٹ کی جانب سے انسانی امداد کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ ڈالر دینے کا عزم سامنے آیا ہے، جبکہ میکلمور کو ٹور سے ہٹائے جانے پر تنازع بدستور جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل