Loading
تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹاؤن میں گھر سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو وہ دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کوئی اور معاملہ، حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل