Friday, September 18, 2026
 

ایشین گیمز: منیبہ علی کی والدہ کی طبیعت ناساز، وطن واپس آگئیں

 



پاکستان کی وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ایشین گیمز 2026 کے ویمنز کرکٹ ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد وہ دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئیں جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی جاپان پہنچ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقت کی کمی اور ناک آؤٹ مرحلے کے 22 ستمبر تک مکمل ہونے کے باعث منیبہ کا متبادل طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیبہ کی غیر موجودگی میں گل فیروزہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور بیٹنگ میں بھی اوپننگ کریں گی۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی یہی کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ 20 ستمبر کو سری لنکا سے ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل