Saturday, September 19, 2026
 

جاپان ایشین گیمز: پاکستان مختلف مقابلوں میں قسمت آزمائی کیلیے تیار

 



جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز  میں پاکستان مختلف مقابلوں میں قسمت آزمائی کرے گا۔ مردوں ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پول بی میں تھائی لینڈ سے ٹکراو ہوگا،ٹرائی تھلون میں مردوں کے انفرادی مقابلہ علی حسن اور مہد صادق لون ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلے میں ثنا عارف میدان میں اتریں گی۔  مکسڈ مارشل آرٹس میں  مردوں کے 60 کلو گرام کے ابتدائی  راؤنڈ میں عاصم خان کا مقابلہ اردن کے محمود ابابنہ سے ہوگا، ٹیبل ٹینس کے مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا ایران اور پھر انڈونیشیا، ویمن ٹیم ایونٹ میں سنگا پور اور پھر انڈو نیشیا سے مقابلہ طے ہے۔ خواتین کے ووشو میں کومل ایمانوئل  ایکشن میں ہوں گی، مینز 70 کلو گرام میں صدام حسین کا جنوبی کوریا کے سے یونگ جانگ  ،مینز 75 کلو گرام میں زیب  حسنین کا تاجکستان کے میرزو دلیر خان سے مقابلہ ہوگا۔  مردوں کی پیراکی میں 100 میٹر فری اسٹائل کے ہیٹ مقابلے میں حمزہ آصف، خواتین  کے 50 میٹرز بریسٹ اسٹروک کے ہیٹ مقابلے  میں مشائل عائشہ حیات ایوب اور حریم ملک ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل