Loading
شہر قائد کے علاقے فیروز آباد اور ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ دونوں واقعات میں ملزمان کے ساتھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود خالد بن ولید روڈ پر باغِ بہار شادی ہال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
جس کی شناخت عبدالعزیز ولد نور حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور موبائل فون برآمد کرلیا ، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب ایف بی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود بلاک 21 میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عظمت اللہ ولد محمد گل کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل