Monday, September 21, 2026
 

کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 



کینیا کی ایتھلیٹ ایگنس نگیٹچ نے کوپن ہیگن میں ورلڈ ایتھلیٹکس روڈ رننگ چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نگیٹچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 5 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا اور سابق عالمی ریکارڈ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا۔ سابق ریکارڈ بھی کینیا کی پیرس جیپچرچر نے 2020 میں قائم کیا تھا۔ ایگنس نگیٹچ نے دوڑ کے آغاز ہی سے برتری حاصل کرلی تھی اور اختتام تک اسے برقرار رکھا۔ ان کی ہم وطن ویرونیکا لولیو 50 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔ خواتین کی مجموعی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ ایتھوپیا کی لیٹسن بیٹ گیدی کے پاس ہے جنہوں نے 2021 میں ایک گھنٹہ 2 منٹ اور 52 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی تھی۔ نگیٹچ کے لیے رواں سال یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل وہ جنوری میں ورلڈ کراس کنٹری چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل