Monday, September 21, 2026
 

بنوں میں اغوا ایف سی کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا

 



بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے ایف سی کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ایف سی اہلکاروں کے جسد خاکی تلگئی کے علاقے سے برآمد ہوئے۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کے جسد خاکی کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ دونوں ایف سی اہلکاروں کو گزشتہ روز سیفن کوزی خیل کرم گڑھی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جن کی  شناخت حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل