Loading
لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی نان اسٹاپ ٹرین قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کیا۔
قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک میں 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 بزنس کلاس کوچز اور 2 لوئر اے سی کوچز شامل ہیں جبکہ نئے ریک میں ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ، قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک میں 2 لگیج وین بھی شامل کی گئی ہیں۔
https://www.facebook.com/61577693213940/videos/alhamdulillah-the-karakoram-express-rake-has-been-successfully-dispatched-from-c/3183715775353513/
نئے ریک کی افتتاحی تقریب لاہور ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں نئے ریک کو مسافروں کے لیے اہم سہولت قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ نئے ریک سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ مختلف مزید مسافر ٹرینوں کو مرحلہ وار اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
سی ای او ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز اسلام آباد کیرج فیکٹری سے قراقرم ایکسپریس کے نیا ریک تیار ہو کر لاہور پہنچا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل