Loading
دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔ دکھ کے اس عظی موقع پع دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکمراں دبئی کے دیوان کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح انتقال کرگئے۔
شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر سرکاری سطح پر 10 روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران تمام سرکاری مقامات پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد نظروں سے دور ہوگئے لیکن ان کے لیے دعائیں اور دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
دبئی کے حکمراں محمد بن راشد نے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر اور سکون دے۔
View this post on Instagram
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
دبئی کے حکمراں خاندان میں شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کے انتقال پر سوگ کی فضا ہے جبکہ سرکاری طور پر 10 روزہ سوگ کا آغاز پیر سے کردیا گیا ہے۔
شیخ احمد بن راشد آل مکتوم 76 برس کے تھے۔ ان کی پیدائش 12 جولائی 1950 کو دبئی میں ہوئی تھی۔ وہ راشد المکتوم کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔
وہ دبئی پولیس اور پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی چیئرمین تھے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف اہم اداروں سے وابستہ رہے۔ وہ اے آر ایم ہولڈنگ کے گروپ چیئرمین، دبئی ریئل اسٹیٹ سینٹر کے چیئرمین اور الوصل فٹبال کلب کے صدر بھی رہے۔
شیخ احمد بن راشد المکتوم ان عہدوں کے لیے علاوہ فوجی پس منظر بھی رکھتے تھے اور وہ دبئی کی مرکزی فوجی کمانڈ کے کمانڈر بھی رہ چکے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل