Tuesday, September 22, 2026
 

ملک میں چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

 



ملک میں چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی  نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے حق میں بول پڑے، لسبیلہ کے شہریوں کا بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں مزید 4 صوبے بنتے ہیں تو یقیناً یہ ایک بہتراورخوش آئند  قدم ہوگا۔ شہریوں نے کہا کہ لسبیلہ اگرصوبہ بن جائے تومقامی لوگوں کواپنی ضروریات کیلئے کوئٹہ نہیں  جانا پڑے گا، دورافتادہ علاقوں پرمشتمل بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل مقامی سطح پرحل ہوسکیں گے، عوام باآسانی اپنے معاملات اور مسائل کو متعلقہ محکموں اورمتعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات ملیں گی اورحکومتی نظم ونسق میں بہتری آئے گی، بلوچ عوام کی طرف سے نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کا مطالبہ یہ ظاہرکرتا ہے کہ وہ اس تجویزکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل