Loading
آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کی جانب روانہ ہونے والے ایل پی جی ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل کے ملبے سے نقصان پہنچا تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے واقعے کے بیان میں بتایا گیا کہ ادارے کو جہاز کے کپتان کی جانب سے واقعے کی اطلاع تاخیر سے موصول ہوئی۔
کپتان نے بتایا کہ ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا۔ پروجیکٹائل کا ملبہ ایل پی جی ٹینکر پر گرا جو بظاہر ایک میزائل لگتا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ پروجیکٹائل کس نے اور کہاں سے داغا تھا اور کس طرح فضا میں تباہ کیا گیا جس کا ملبہ ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرایا۔
برطانوی میری ٹائم ادارے کے مطابق واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔
USS Rafael Peralta (DDG 115) sails in regional waters as the guided-missile destroyer continues strict enforcement of the U.S. blockade against Iran, preventing commerce from entering or departing Iranian ports and coastal areas. As of Sept. 21, U.S. forces have redirected 110… pic.twitter.com/mvD7f3DWw0
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 21, 2026
حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ واقعے کے نتیجے میں سمندر میں کسی قسم کا تیل یا دیگر نقصان دہ مواد خارج ہونے کی اطلاع نہیں ہے جس کے باعث ماحولیاتی نقصان بھی نہیں ہوا۔
تاہم ایل پی جی ٹینکر نے اپنے اگلے بندرگاہی مقام کی جانب سفر جاری رکھا جبکہ متعلقہ حکام واقعے کی وجوہات اور نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر تجارتی جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ادارے نے بحری جہازوں کے کپتانوں اور عملے سے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔
آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے دوران تجارتی جہازوں کی آمدورفت پہلے ہی متاثر ہوئی ہے اور تازہ واقعے سے اس اہم بحری راستے میں سلامتی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل