Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 مبینہ ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس کا نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب سپرمارکیٹ پولیس کا لیاقت آباد سی ون ایریا میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت خاور کے نام سے ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار دوسرے ملزم محسن کو پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل