Thursday, September 24, 2026
 

کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس؛ مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

 



سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس پر مجرم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ کلری میں سال 2022 میں درج ہوا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرم کو 2024 میں سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ مجرم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل