Loading
چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایل ایچ وی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیو ٹیم اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم شہزاد ولد نیک محمد سکنہ جبگئی مالاکنڈ کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر ایل ایچ وی پر فائرنگ کی، جس کے باعث خوف سے ایل ایچ وی سڑک پر گر گئی، جس سے اسے خراشیں آئیں۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل