Thursday, September 24, 2026
 

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

 



بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے  ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان  کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد  جہنم واصل کردیئے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل  عزم کے ساتھ  جاری ہیں*

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل