Loading
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دہشتگردی سمیت مختلف دفعات میں 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر 10 اکتوبر 2024 کو تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر شیراز کے لیے موٹر کار میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہا تھا، ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل