Loading
شہر قائد میں ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد سے گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کے امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں 21 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر 2017 کے بعد شہر کا گرم ترین دن تھا۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج موسم گرم و مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے ساتھ پارہ 38 تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج 15 تا 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اختتام قبل از وقت ہونے کے سبب کراچی میں اکتوبر جیسی گرمی کا سامنا ہے جبکہ ایل نینو کے باعث اکتوبر کا موسم بھی معمول سے زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر مون سون 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل