Loading
آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دئیے افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں اور 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ کل رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں تباہ بھی کیا تھا، افواج پاکستان ہمہ وقت پاکستان اور عوام کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل