Wednesday, September 23, 2026
 

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 



سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی عالمی قیمت 4314 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہو گئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کمی کے بعد 65.30  ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی جب کہ مقامی سطح پر چاندی 30 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ 7008 روپے اور فی 10 گرام چاندی 25 روپے کمی کے ساتھ 6008 روپے کی ہو گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل